26 سالہ اداکارہ کار کے حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

ممبئی (پی این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری میں گزشتہ چند ماہ میں متعدد نوجوان اداکار اور اداکارائیں جوانی کی موت کا شکار بن چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ گایتری 26 برس کی عمر میں کار کے حادثے کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی منانے کے بعد اداکارہ دوست کے ساتھ گھر واپسی کے راستے میں تھیں، گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے اس کا کنٹرول کھو دیا اور فُٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں 26 سالہ اداکارہ کی موت موقع پر ہو گئی،

انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک 38 سالہ خاتون نے بھی موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جنوبی بھارت میں بنائی جانے والی فلموں کی کی اداکارہ گایتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘ اور انسٹاگرام پر اپنی دلکش پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close