بڑے بھارتی اداکار کے ساتھ سابق صدر پرویز مشرف کی تصویر وائرل ہو گئی

دبئی (پی این آئی) بھارتی اداکار سنجے دت اور پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔یہ تصویرسوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ یہ تو واضح نہیں کیا گیا کہ یہ تصویر کس موقع اور وقت کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ہی یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی یہ تصویر دبئی کے ایک جِم کی ہے۔تصویر میں وہیل چیئر پر بیٹھے پرویز مشرف کو سنجے دت سے محوِ گفتگو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سنجے دت کے پیچھے کچھ اور لوگوں کو بھی اُن کی باتیں سنتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close