عمران خان ہینڈسم نہیں لگتے، عمران خان سے زیادہ ہینڈسم کون ہے؟ ماڈل و اداکارہ ایشال فیاض نے نیا تنازعہ کھڑا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایشال فیاض کا نیا انٹرویو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپلوڈ کیا گیا ہے، اس شو میں ایشال کی جانب سے دلچسپ باتیں کی گئی ہیں جو آ۔ئندہ کئی روز تک سوشل میڈیا پر نئی بحث کا موضوع بنی رہیں گی۔مختلف سولوں کے جواب میں ایشال فیاض کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اُنہیں ہینڈ سم نہیں لگتے، عمران خان سے زیادہ ہینڈسم اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی ہیں۔ایشال فیاض سے شو کے دوران پوچھا گیا کہ اُنہیں کس پر کرَش ہے ؟جس کے جواب میں اُن کا بتانا تھا کہ انہیں حمزہ علی عباسی بہت پسند ہیں،

اُنہیں حمزہ علی عباسی پر کرش ہے مگر اب اُن کی شادی ہو چکی ہے۔ایشال فیاض کا کہنا تھا کہ وہ کبھی حمزہ سے ملی نہیں ہیں مگر اُنہیں وہ پسند ہیں۔اس پر شو کے میزبان نے کہا کہ کبھی حمزہ علی عباسی سے ملیں تو اُن سے کہیے گا کہ پاکستان میں ایک ہی عمران خان کافی ہے وہ کیوں عمران خان بنتے ہیں ۔
جس پر ایشال فیاض کا کہنا تھا کہ اُنہیں عمران خان ہینڈ سم نہیں لگتے، عمران خان اور حمزہ علی عباسی میں بہت فرق ہے، عمران خان اُن کی ٹائپ کے نہیں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close