بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں، وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے، حریم شاہ

اسلام آباد (پی این آئی )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دفاع میں میدان میں آگئی۔حال ہی میں بلاول کی لفظوں میں گڑبڑ کے بعد ’کانپیں ٹانگ‘سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شوبز شخصیات بھی بلاول کے جملوں پر پیروڈی کرتے نظر آئے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص پروفیکٹ نہیں ہوتا ، میرے خیال میں کسی کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے ، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اس کا یہ ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس کا مذاق اڑایا جائے ۔ حریم شاہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری سپورٹ بلاول کے ساتھ ہے اور میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں، بلاول ہی ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close