معروف اداکارہ صنم بلوچ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو میزبان صنم بلوچ طویل وقفے کے بعد منظرِ عام پر آئی ہیں اور ان کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔صنم بلوچ کچھ عرصے سے نہ صرف ٹیلی ویژن سے غائب ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر شیئر نہیں کرتیں جس کے باعث مداح یہ سوچنے پر مجبور تھے کہ وہ آج کل کہاں مصروف ہیں ۔

 

اب ان کی نئی تصاویر نے مداحوں کے بہت سے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں۔یہ تصاویر صنم بلوچ کی بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر لی گئی ہیں ۔صنم بلوچ کی یہ تصاویر ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی اور معروف میک اپ آرٹسٹ نتاشہ علی لاکھانی نے شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔صنم بلوچ نے اپنی آخری تصویر جون 2020 میں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر چند ایک ہی پوسٹیں کی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close