سلمان خان نے شادی کا اعتراف کر لیا؟ ویڈیو جاری، مداحوں میں حیرت اور خوشی کی لہر دوڑ گئی

ممبئی ب(پی این آئی) سلمان خان نے شادی کا اعتراف کر لیا؟ ویڈیو جاری، مداحوں میں حیرت اور خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ممبئی فلم نگری کی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے آخر کار اپنی شادی کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس حوالے سے انسٹاگرام پر سلمان خان نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ خود سے اپنی شادی کے حوالے سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کا منظر دِکھایا گیا ہے جس میں اداکار نے پریم نامی کردار ادا کیا تھا۔ انسٹاگرام کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریم سلمان خان سے سوال کرتا ہے کہ اور شادی؟ جس پر سلو میاں کہتے ہیں کہ ہو گئی۔

یہ سُن کر پریم چونک جاتا ہے اور ایک بار پھر سے پوچھتا ہے ہوگئی؟ جس پر سلمان خان خاموش نظر آتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ یہ کوئی اشتہاری ویڈیو ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close