جنت مرزا کو صدمہ، آج ریلیز ہونے والا گانا ملتوی، نئی تاریخ دے گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کے خاندان میں قریبی عزیز کے اچانک انتقال کی وجہ سے، اُن کا آج ریلیز ہونے والا نیا گانا ’دل موڑ دے‘ ملتوی کردیا گیا۔ جنت مرزا اور ان کے منگیتر عمر بٹ پر فلمائے گئے گانے کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھ لیکن گزشتہ شب جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک افسوسناک خبر شیئر کی اور بتایا کہ اُن کا گانا ملتوی کردیا گیا ہے۔


ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ اب یہ گانا رواں 10 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ جنت مرزا اور عُمر بٹ پر فلمایا گیا یہ گانا لیجنڈری گلوکارہ شازیہ منظور نے گایا ہے۔ گانا آج ریلیز ہونا تھا اور اس حوالے سے مداح کافی پُرجوش تھے کہ وہ پہلی بار جنت اور عُمر کو ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں دیکھیں گے تاہم اب جنت مرزا کے مداحوں کو 10 مارچ تک انتظار کرنا پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close