کیا سلمان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟قیاس آرائیاں شروع

ممبئی (پی این آئی)سلمان خان اپنی شادی اور غصے کو لے کر آئے دن شہ سرخیوں کا حصہ رہتے ہیں اور ان دنوں بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر دبنگ خان کی شادی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں اور اس بار سلمان کے ساتھ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کا نام جوڑا جارہا ہے۔سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘دبنگ’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔سلمان اور سوناکشی کی شادی کی چہ مگوئیوں کی وجہ حال ہی میں وائرل ہونے والی

تصویر بنی جس میں سلمان ، سوناکشی کو انگوٹھی پہنارہے ہیں۔اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ یہ بظاہر کسی فلم کی عکسبندی کی تصویر نہیں لگ رہی، اسے دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان نے سوناکشی سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔تاہم اس تصویر سے پیدا ہونے والی دونوں اداکاروں کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ سب پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ دبئی کی ایک خاتون کا نام بھی جوڑا جاتا رہا ہے، اس کے علاوہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ سے متعلق بھی ایک ٹوئٹ وائرل ہوا تھا جس میں تصویر ایڈٹ کرکے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عامر خان نے فاطمہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close