یہ میں ہوں ،یہ ہمارا باپ ہےاوریہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘ دنانیر کے بعد ایک اور ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )معروف اداکارہ دنانیر مبین کی ’پارری ‘ویڈیو کی مقبولیت کا سلسلہ اب تک جاری ہے ۔حال ہی میں ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے دنانیر کے ڈائیلاگ کو کاپی کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل بچی کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے ، بچی نے لال سوٹ پہنا ہوا ہے اور انہیں ایک پہاڑی علاقے میں میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ بچی نے ویڈیو بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہائے گائز، یہ میں ہوں ، یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کا والد باقی بچوں کے ہمرا گوشت کاٹنے میں مصروف ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close