شاید عمران خان میری دعاؤں کی وجہ سے وزیراعظم بنے، معروف اداکارہ صنم سعید

اسلام آباد (پی این آئی )معروف اداکارہ صنم سعید نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شاید عمران خان ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہی پاکستان کے وزیراعظم بنے ہیں۔نجی ٹی وی جیوکے پروگرام میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا شریک ہوئے، دونوں مہمانوں نے مختلف سیگمنٹس میں حصہ لیا اور صنم سعید نے 500 کی دوڑ میں اداکارہ امر خان کو ہرا دیا۔

دوران شو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتی البتہ ممکن ہے کہ عمران خان میری دعاؤں سے ہی وزیراعظم بنے ہوں کیوں کہ میں نے کافی دعائیں کی تھیں کہ پچھلے وزرائے اعظم کے مقابلے میں ایک سچا اور سیدھا سادہ انسان وزیر اعظم بنے اور یہ دعا قبول ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close