کم عمر لڑکی کیساتھ شادی کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟ ڈاکٹر عامر لیاقت نےخود ہی بتا دیا

کراچی(پی این آئی)پاکستانی مشہور ٹی وی شخصیت اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت ان دنوں اپنی تیسری شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں،وہ اس وقت تنقید کا شکار ہوئے جب 49 سال کی عمر میں انھوں نے 18سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی۔اب انھوں نے کم عمر لڑکی سے شادی کی وجہ اپنے ایک انٹرویو میں بتا دیں۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ”ایک چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہیں کہ آپ اسے سب کچھ سکھا سکتے ہیں، آپ اس کی کیئر کرتے ہیں، ایک استاد اور ایک ماں کی طرح اسے سمجھا سکتے ہیں اورایک بھائی کی طرح اس کی حفاظت کر سکتے ہیں“۔یاد رہے کہ دانیہ شاہ سے شادی سے پہلے ڈاکٹر عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبی انور کے ساتھ کی تھی جنھوں نے عامر لیاقت سے خلع لے تھی جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور سب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کی اور کہا کہ ”میں حال ہی میں زندگی کے ایک برے دور سے گزرا ہوں جو کہ میرے لیے ایک برا راستہ تھا“۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close