معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد ( پی این آئی)معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولاکو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹاک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ کہ اس کا بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا، ملزم نے مقامی ہوٹل بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور زبان بند رکھنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولاکو گرفتار کر لیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close