مادھوری ڈکشت نے بھی برقع پہن لیا مگر کیوں؟ خود ہی وجہ بھی بتا دی

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ حسینہ مادھوری ڈکشت نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سپر ہٹ گانا ‘ایک دو تین’ دیکھنے تھیٹر میں برقع پہن کرگئی تھیں۔مادھوری ڈکشت اپنی نئی سیریز ‘دی فیم گیم’ کی تشہیر کے لیے معروف بھارتی کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، ان کے ہمراہ اداکار سنجے کپور بھی تھے جو اس سیریز میں اہم کردار نبھائیں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ایک دو تین گانا ریلیز ہوا اور تھیٹر میں لگا تو ہر کوئی مجھے بتاتا تھا کہ یہ گانا سپر ہٹ ہے اور بہت مقبول ہورہا ہے، اسے تھیٹر میں بڑی اسکرین پر دیکھنے میں زیادہ مزہ آتا ہے تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں بھی تھیٹر جاکر اسے دیکھوں گی۔مادھوری کا کہنا تھاکہ اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے میں بھی برقع پہن کر تھیٹر پہنچی، جیسے ہی گانا شروع ہوا، ہم اگلی صفوں پر بیٹھے تھے اور ہمارے پیچھے سے لوگوں نے اسکرین کی طرف سِکّے پھینکنا شروع کردیے جو ہمارے اوپر آکر گر رہے تھے۔یاد رہے کہ 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیزاب‘ کا گیت ’ایک، دو، تین‘ مادھوری ڈکشت کی پہچان بن گیا تھا جب کہ یہ فلم سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close