حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ اسلام میں ایک فریضہ ہے، زائرہ وسیم نے بھی خاموشی توڑی

ممبئی(پی این آئی )سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ حجاب انتخاب نہیں بلکہ ایک مذہبی فریضہ ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے حجاب تنازعہ اور مسلم خواتین کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چلا آرہا یہ خیال کے حجاب ایک چوائس ہے، بالکل غلط ہے، یہ خیال سہولیت یا نا واقفیت کی وجہ سے بنا ہے۔جاری کردہ پیغام میں زائرہ وسیم لکھتی ہیں کہ حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ اسلام میں ایک فریضہ ہے،

اسی طرح ایک خاتون جو حجاب پہنتی ہے وہ اس فریضہ کو پورا کررہی ہے، جو انہیں اس کے اللہ نے دیا ہے، جس سے وہ پیار کرتی ہے۔ زائرہ نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک خاتون کے طور پر شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں، اس پورے سسٹم کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور پریشان کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ مسلم خواتین کے خلاف سوچ کو فروغ دینا اور ایسا سسٹم بنانا، جہاں انہیں

تعلیم اور حجاب کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنا ہے یا پھر انہیں چھوڑنا ہے، سراسر نا انصافی ہے۔زائرہ لکھتی ہیں کہ آپ انہیں ایک بہت ہی محدود چوائس کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو آپ کے ایجنڈہ کو فروغ دیتا ہے اور پھر ان کی تنقید کرتے ہیں جبکہ وہ آپ کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں میں قید ہیں۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم آخری مرتبہ فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئی تھیں جبکہ وہ دنگل اور سیکرٹ سپر اسٹار نے بھی بہترین کام کر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close