کاش میں شاہد آفریدی کا خیال رکھ پاتی، معروف بھارتی اداکارہ نے شاہد آفریدی کی نرس بننے کی خواہش کر دی

ممبئی(پی این آئی)بھارتی فلم اور ڈراموں کی اداکارہ ماہیکا شرما نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی نرس بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم فٹنس مسائل سے دوچار ہونے پر کرکٹر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔اسٹار کرکٹر کی پی ایس ایل 7 سے علیحدگی پربھارتی اداکارہ ماہیکا شرما نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ماہیکا شرما کا کہنا تھا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی ان کی پہلی پسند ہیں، وہ ان کا کھیل ہمیشہ کافی شوق سے دیکھتی رہی ہیں اور چونکہ اب وہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں لہٰذا وہ افسردہ ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس مشکل وقت میں، میں شاہد آفریدی کے ساتھ بطور نرس ہوتی تاکہ خود ان کا خیال رکھ پاتی، وہ اس وقت تکلیف میں ہیں اور مجھے یہ سن کر بالکل اچھا نہیں لگا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ٹورنامنٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے تھے لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے، درد کے باعث ان میں اب برداشت کی ہمت ختم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close