دانیا شاہ کے بعد چوتھی شادی کریں گے یا نہیں؟ عامر لیاقت نے حیران کن بات کہہ دی

کراچی (پی این آئی) گزشتہ دنوں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان کیا تو جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے مبارکباد دی، وہیں تنقید کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا اور مختلف سوالات بھی اٹھنے لگے جس میں ایک سوال بیگمات کے خرچ کا بھی تھا لیکن جب عامرلیاقت سے براہ راست یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے تفصیلی جواب دیدیا۔ایک یوٹیوب پروگرام میں جب بیگمات کے خرچ کےبارے میں سوال کیا گیا توعامر لیاقت نے کہا کہ جس گھر میں میری سابقہ اور پہلی اہلیہ اور بچے رہتے ہیں اس گھر کی قیمت 8 کروڑ ہے اور وہ گھر میں نے انہیں لیکر دیا۔اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام کردیا جس کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے اور اس گھر کا کرایہ وہ لیتی ہیں۔ دبئی میں، میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو بھی لیکر دی جسے بیچ کر پیسے انہوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے مجھے موقع ہی نہیں دیا کہ میں گھر ان کے نام کردیتا وہ فوراً چلی گئی تھیں لیکن میں نے انہیں بلٹ پروف گاڑی دی جس کی قیمت 65 لاکھ روپے ہے اور وہ گاڑی ان کے پاس ہے، 100 انچ کا ٹی وی بھی طوبیٰ کے پاس ہے۔ان سے اسی پروگرام میں پوچھا گیا کہ دانیہ آپ کی آخری بیوی ہیں؟ عامر لیاقت نے جواب دیا میرا خیال ہے اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں، تو آخری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close