خوبرو اداکارہ سونیا مشال نے نکاح کر کے مداحوں کو سرپرائز دے دیا، دلہا کون ہے؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا مشال نے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے خاموشی سے نکاح کر لیا ہے۔ سونیا مشال کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ اور مداحوں کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ دلہا کون ہے؟ لیکن تا حال اس سوال کا جواب نہیں مل سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ سونیا مشال کے نکاح کی خوبصورت تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ سونیا مشال نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہے جس کے اُنہوں نے سفید اور سبز رنگ کے گجرے پہنے۔ اداکارہ کے شوہر نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا لباس پہنا۔ اداکارہ سونیا مشال نے اپنے نکاح پر سوفٹ میک اپ کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے۔ سونیا مشال نے پاکستان کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں صنف آہن، نیلی زندہ ہے، خسارا، سنگت، میرا کیا قصور تھا سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close