عامر لیاقت کی تیسری شادی، جو دل کے صاف ہوتے ہیں۔۔۔ پہلی اہلیہ اور بیٹی نے کیا تبصرہ کر دیا؟

کراچی (پی این آئی) ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے حوالے سے ان کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیاہے۔ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سے بیٹی دعا عامر نے اپنے والد کی تیسری شادی کی خبر کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ میرے خاندان کے حوالے سے پوسٹس میں اُن کا تذکرہ یا تبصرہ کرنا بند کریں۔دعا عامر نےسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ اکاؤنٹ میرے آرٹ ورک کے لیے ہے اور اگر آپ اس کا احترام نہیں کر سکتے،

تو آپ مجھے اَن فالو کردیںکیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کسی بھی تبصرے یا ڈی ایم پر جواب نہیں دوں گی۔
اسی حوالے سے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوش نظر آئیں۔ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جو دل کے صاف ہوتے ہیں، وہ رب کے خاص ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close