کراچی (پی این آئی) معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے فون کرکے مجھے شادی کی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انوار کی طرف سے خلع کے اعلان کے بعد گذشہ روز عامر لیاقت نےاپنی نئی دلہن کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی ہے۔49
سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جوکہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں