کراچی (پی ٹی آئی) دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کی طرف سے خلع کے اعلان کے فوری بعد پی ٹی آئی رہنما اور ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔ عامر لیاقت نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ عامر لیاقت کے مطابق ان کی اہلیہ کی عمر صرف 18 سال ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ گزشتہ روز 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی ہوئی،
ان کا تعلق لودھراں، جنوبی پنجاب کے ایک معزز نجیب الطرفین “سعادت” خاندان سے ہے، میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کریں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں