کراچی (پی این آئی) مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اب عوام کو گھبرانے کی اجازت دیدیں۔ خواہش یہ ہے کہ بلاول شادی چھوڑیں پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کا فیصلہ کریں۔نادیہ خان حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ ’’جشن کرکٹ‘‘ شو میں شریک ہوئیں ۔جہاں میزبان نے نادیہ خان سے سوال پوچھا کیا عمران خان ملک کی واحد اور آخری امید ہیں؟ اس سوال کا جواب نادیہ خان نے ’ہاں‘ میں دیا ۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اب عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں۔مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے۔میزبان نے نادیہ سے سوال پوچھا اگر بلاول آپ کے داماد بننا چاہیں تو آپ خوشی خوشی قبول کریں گی؟ یہ سنتے ہی نادیہ خان حیران رہ گئیں پھر کہا یہ کیسا سوال ہے؟ پھر کہا کیوں نہیں لیکن خواہش یہ ہے کہ بلاول شادی چھوڑیں پہلے وزیراعظم بنیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں