کراچی (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان نے معروف اداکارہ نادیہ خان سے سوال کیا کہ ‘اگر بلاول داماد بننا چاہیں تو خوشی خوشی قبول کریں گی؟’ اس پر نادیہ خان تھوڑا حیران ہوئیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے، بعدازاں انہوں نے سوال کا جواب مثبت دیا اور کہا کہ کیوں نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہوگی کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئےنادیہ خان نے کہاہے کہ عمران خان ہی اس ملک کی
واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں۔نادیہ نے پروگرام میں بتایا کہ وہ اب سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کی کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم نہیں کہ میں مستقبل میں کون سی پارٹی میں شامل ہوتی ہوں، میں جو بھی کام کروں گی وہ نظر آئے گا۔دوسری جانب پروگرام میں شریک معاون خصوصی عثمان ڈار نے نادیہ خان کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی تو ہم خود انہیں لینے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں