کراچی (پی این آئی) پاکستان میں نغموں کے مقابلوں کا آغاز کچھ عرصے سے مختلف پلیٹ فارمز سے شروع کرنا ان لوگوں کے لیے خوش آئند ہیں جواپنی آوا ز کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کای خواہش رکھتے ہیں اس سلسلے میں نجی ادارے اور دیگر پلیٹ فارمز سے یہ سلسلہ جاری ہے، اسی طرح Rinstra اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے چند ماہ قبل نغموں کا مقابلے کا اعلان کیا گیا جس میں 181 فن کے قدر دانوں نے اپنی اپنی آوازیں اورکاوشیں بھیجیں
اور ان آوازوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کے مقابلے ہوئے اور یوں دوسری پوزیشن فیض احمد فیض کی مشہور زمانہ نظم ”یہ ہاتھ سلامت ہیں جب تک“ نے حاصل کی جسے ثمینہ رمضان نے اپنی مدھر آواز میں گا کر نیرہ نور کیا یاد تازہ کرادی، یہ وہی نغمہ ہے جسے پاکستان کی صف اول کی گلوکارہ نیرہ نور نے آج سے کئی برس قبل اسے گایا تھا اور یوں اس نغمے کو دوبارہ کراچی کے کہنہ مشق ڈائریکٹر طلال فرحت نے ہدایات دینے کے ساتھ اے اصغر کے ہمراہ ری ارینج کرکے اسے پیش کیا، انہوں نے اس نظم میں ان طالبات کو موضوع بحث بنایا ہے جنہیں علم و فن سے شغف ہے،
واضح رہے طلال فرحت ماضی میں کئی ایوارڈز، ستائشی سسرٹیفکیم اور انعامات حاصل کر چکے ہیں نیز Rinstra اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے انہی کی بنائی ہوئی پاکستان کی تاریخ کی پہلی چھوٹے قد پر مبنی فلم ”چھوٹے قد کا بڑا فنکار شاہد رانا“ دوسری پوزیشن بھی پچھلے سال حاصل کر چکی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں