ملکہ ترنم نورجہاں نے لتا منگیشکر کے متعلق کیا پیش گوئی کی تھی؟

اسلام آباد(پی این آئی ) سروں کی ملکہ اور ’بلبل ہند‘ کے نام سے مشہور برصغیر کی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات گزشتہ روز اتوار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں صبح چل بسی تھیں اور ان کے انتقال سے گلوکاری کا ایک عہد تمام ہوا۔ممبئی کے شیوا جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کی گئیں ہیں ۔ آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکار عامر خان، شاہ رخ خان اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر

سمیت کئی سیاسی و فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر خود پاکستانی گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو اپنا استاد یا گرو مانتی تھیں۔اس حوالے سے کتاب میں مصنفہ نے لکھا کہ لتا نے اُن کو بتایا تھا کہ ’جب میں نے نورجہاں کے سامنے گانا شروع کیا تو مجھے اپنے والد کے الفاظ یاد آگئے کہ جب تم اپنے گرو کے سامنے گانا گاؤ تو خود کو بھی گرو سمجھو، میں نے اپنے ذہن میں اُسی بات کو رکھتے ہوئے گنگنانا شروع کیا تو نورجہاں نے میری آواز

کو پسند کیا اور تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک دن بہت بڑی گلوکارہ بنے گی‘۔ واضح رہے کہ سروں کی ملکہ اور ’بلبل ہند‘ کے نام سے مشہور برصغیر کی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں صبح چل بسی تھیں اور ان کے انتقال سے گلوکاری کا ایک عہد تمام ہوا۔ممبئی کے شیوا جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکار عامر خان، شاہ رخ خان اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی سیاسی و فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں