فضہ کے کمرے میں شزا ،دو جڑواں بہنوں اور دلہنوں کی تبدیلی کا معاملہ ،پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(پی این آئی )فضہ کے کمرے میں شزا ،دو جڑواں بہنوں اور دلہنوں کی تبدیلی کا معاملہ ،پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ “حقیقت” کا ایک سین متنازعہ رخ اختیار کر گیا جس میں دو دلہنوں کی آپس میں تبدیلی کا معاملہ دکھایا گیا ہے تاہم ڈرامے میں فضہ کےکمرے میں شزا، دلہنوں کی تبدیلی کا ماجرا آخر ہے کیا؟ جس نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سال 2020 میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ حقیقت میں “جڑواں” کے نام سے ایک قسط نشر کی گئی جس کی کہانی دو جڑواں بہنوں فضا اور شزا کے گرد گھومتی ہے، جن کو زندگی میں ہم شکل ہونے کا جہاں بہت فائدہ ہوتا ہے وہیں انہیں کئی نقصانات کا بھی سامنا رہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close