عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے خلاف ڈٹ گئیں اور معاملہ عدالت میں پہنچ گیا ہے۔ اس حوالے سےحریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اسٹے آرڈر لے لیا۔ برطانیہ میں پاونڈ اسٹرلنگ کی بڑی گڈی کے ساتھ حریم شاہ کی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی تھی اور ایف آئی اے کی جانب سے حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو پر 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا لیکن عدالت نے بلال شاہ کی درخواست پر حریم شاہ کو لندن سے واپسی تک عدالت آنے سے استثنیٰ دے دیا ہے

بلال شاہ کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حریم شاہ لندن سے واپس وطن پہنچتے ہی انکوائری میں شامل ہو جائیں گی۔
سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کیس کی آئندہ سماعت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close