90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں، بڑی اداکارہ کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ادکارہ ، ماڈل اور پروگرام میزبان ریما خان نے کہا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے کرکٹ کے حوالے سے خصوصی پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ میں امریکا میں رہتی ہوں اورتین دن پہلے پاکستان آئی ہوں، میں بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے۔

اپنی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں ریما خان نے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔ایک اور سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ 90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار ایک دوسرے سے جلتے ہیں۔اپنی ساتھی اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ ان کی اداکارہ میرا اور جویریہ سے بات ہی نہیں ہوئی۔ شیخ رشید احمد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے کہ شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close