ایف آئی اے کی وجہ سے میرے ہونٹوں کا یہ حشر ہو گیا، حریم شاہ کی نئی ویڈیو آگئی

لندن(پی این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نےہونٹوں کی ادھوری سرجری کرا لی تاہم ان کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی وجہ سے مکمل سرجری نہ کرا سکی اور ہونٹو ں کا یہ حال ہو گیا ۔سوشل میڈ یا پر حریم شاہ کی سوجھےہوئےہونٹوں کےساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے بتا یا کہ میں برطانیہ میں ہوں ،مجھے شوق تھا کہ میں اپنا لپ فلر(ہونٹوں کی سرجری) کراوں ،اس لیے میں ڈاکٹر کے پاس اپنے ہونٹوں کی سرجری کرانے گئی تھی۔

میں سٹریچر پر لیٹی اور میرے ہونٹوں کے ایک طرف ابھی فلر ڈالا ہی تھا کہ اس دوران ایک کال موصول ہوئی اور پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا،مجھے اس بات کا اتنا ملال ہوا کہ میں فوراً سٹریچر سےاٹھ گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا مہنگائی کا دور ہے، اب ہونٹ کے دوسری طرف بھی فلر ڈلوا کر پیسے دوں ،بینک اکاونٹ تو منجمد ہو گئے ہو نگے تو دوسری طرف کے فلر کے پیسے بچا کر برطانیہ میں جیب خرچ کے پیسے رکھوں گی،یہ نہ ہو کہ میں یہاں بھوکی مر جاوں اور میرے پاس کھانے پینے کے بھی پیسے نہ ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ میں نے سوچا ابھی ہونٹ کے ایک طرف کے فلر سے گزارا کرتے ہیں ،اگر ایف آئی اے کو میرے پر رحم آگیا توپھر میں دوسری طرف بھی فلر ڈلوا لوں گی ،ایف آئی اے سے درخواست کروں گی کہ دیکھیں آپ کی وجہ سے یہ ہو گیا ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close