فیصل آباد میں اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر ہوائی فائرنگ

فیصل آباد(پی این آئی)فیصل آباد میں اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ میں دونوں اداکار محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے تھانہ ریلبازار کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔فائرنگ اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر ہوئی،فائرنگ میں دونوں اداکار محفوظ رہے۔سٹی پولیس آفیسر کا ایس پی لائلپور ڈویڑن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم،سٹی پولیس آفیسر نے اداکار کے ساتھ رابطہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close