بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی ماں بن گئیں

نیو یارک (پی این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس والدین بن گئے۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام میں اپنی پوسٹ میں مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سروگیسی کے ذریعے بچے کے والدین بنے ہیں۔ پریانکا نے اپیل کی کہ اس خصوصی وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں اپنی فیملی پر فوکس کرنے دیا جائے۔ آپ سب کا بہت شکریہ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی بھارتی اداکار نے بچے کی پیدائش کیلئے کرائے کی کوکھ کا سہارا لیا ہو۔ اس سے قبل عامر خان کے چھوٹے بیٹے آزاد، شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابراہم ، کرن جوہر کے جڑواں بچے، شلپا شیٹی کی بیٹی، سنی لیونی کے جڑواں بچے بھی سروگیسی سے ہی پیدا ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے سنہ 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں جس کے باعث بعض اوقات انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close