آئمہ بیگ کو8کروڑ روپے ٹیکس کا نوٹس، ایف بی آر نے گلوکارہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے، آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی کیسے ناکام بنا دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ٹیکس نادہندہ ہونے کے الزام میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں جبکہ آئمہ بیگ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس نےاپنے بینک اکاؤنٹس سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاؤنٹس خالی کردیئے تھے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہناہے کہ ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بنک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔

اس سے قبل ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کی تھی لیکن تازہ کارروائی کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close