شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نادیہ خان کو انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ سے متعلق سوال پوچھتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نادیہ خان نے سوال کیا کہ

‘انیسہ جی میں آپ سے سوال پوچھنا چاہ رہی تھی کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے جس کے جواب میں شرمیلا فاروقی کی والدہ نے جواب دیا میں خود اپنا میک اپ کرتی ہوں ۔ سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا ایسے انیسہ فاروق سے سوال پوچھنا پسند نہ آیا جس پر صارفین کی جانب سے کھل سامنے آگئے اور نادیہ خان کے انداز کو تمسخرانہ کہہ دیا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر شرمیلا فاروقی نے کمنٹ کیا کہ نادیہ خان ایک بے شرم خاتون ہے اور انہوں نے نادیہ کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close