ممبئی (پی این آئی) بھارتی فلم نگری کے مقبول ترین اداکار رجنی کانت کی بیٹی اداکارہ ایشوریا رجنی کانت کی اپنے شوہر دھنوش سے 18 سال بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔ ایشوریا کی طلاق کے بعد ان کی بہن سندریا رجنی کانت نے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر والد رجنی کانت کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں والد کی گود میں ہیں۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر دھنوش نے اپنی طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری دوستی، بطور ساتھی اور ایک دوسرے کے خیرخواہ کے طور پر 18 سال ہوئے،
یہ سفر ترقی، تفہیم، ایڈجسٹمنٹ اور اپنانے کا رہا۔اداکار دھنوش نے لکھا کہ آج ہم اس مقام پر موجود ہیں جہاں ہم لوگوں کے راستے جدا ہوتے ہیں، آج میں نے اور ایشوریا نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی ہمارے اس فیصلے کی عزت کریں اور اسے سوشل میڈیا پر متنازعہ نہ بنائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں