معروف گلوکار نے اذان کے احترام میں کنسرٹ رُکوادیا

اسلام آباد (پی این آئی )معروف پاکستانی گلوکار،کمپوزر اور میوزک ڈائریکٹر ساحر علی بگا کی اذان کے احترام میں کنسرٹ روکنے کی ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساحر علی بگا اسٹیج پر اپنا اور آئمہ بیگ کا گانا مست ملنگ گارہے ہیں کہ اتنے میں اذان کی آواز گونج اٹھتی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ساحر علی بگا اذان کی آواز سن کر کہتے ہیں کہ میوزک بند کریں جب کہ

حاضرین کو بھی خاموش ہونے کا کہتے ہیں۔گلوکار کو یوں اذان کا احترام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے جب کہ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کنسرٹ میں شرکاء کی جانب سے ہونے والی بدنظمی کے کئی واقعات سامنے آئے جن میں عاطف اسلم، عطا اللہ، طلحہٰ انجم اور آئمہ بیگ کا کنسرٹ شامل تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close