نامور پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے متعلق افسوسناک خبر آگئی، مداح غمزدہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےانکشاف کیا ہےکہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے, تصویر میں اُنہیں آئسولیشن میں بیٹھے اپنے کام میں مصروف دیکھا جاسکتاہے۔عتیقہ اوڈھو نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُن کا پِگ( پالتوکتّا) بدمعاش اُن کے ساتھ بیٹھا تھا اور ہمیشہ کی طرح اُس کا ساتھ اچھا تھا‘۔اداکارہ نے لکھا کہ’اچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی موجودگی آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعےاحساس دلاتی ہے کہ آپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے، ان کی قدر کریں‘۔البتہ اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا۔عتیقہ اوڈھو کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عتیقہ کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close