معروف پاکستانی اداکارہ نے شادی کے چار ماہ بعد ہی شوہر سے طلاق لے لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بینش راجا نے طلاق کے حوالے سے ایک اہم پوسٹ شیئر کر دی ہے۔2021 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ بینش راجا کی طلاق ہوگئی ہے۔اداکارہ بینش راجا بینش راجا نے ’طلاق‘ کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ بیشک عورت کو خمیدہ پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے اور اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے۔

لہٰذا اگر وہ غلطی کرے تو اسے اس انداز میں نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو، اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ دوسری صورت میں آپ اسے توڑ دیں گے اور اس کا ٹوٹنا، اس کی طلاق کا سبب بنے گا۔دوسری جانب اداکارہ نے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئیں تمام تر سیلفیز کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیاہے۔اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔بینش راجا نے 2016 میں مقبول ترین ڈرامے سنگِ مرمر سے اداکارہ کا آغاز کیا۔بعد ازاں انہیں یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی ادکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close