اسلام آباد (پی این آئی)حکومت کی جانب سے ملکی وغیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے پر پابندی کے دعوئے بےمعنی ثابت ہوئے، حریم شاہ لاکھوں پائونڈزلے لیکر لندن پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کافی نقدی پکڑے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اپنے ہاتھ میں پیسے بٹورتے ہوئے حریم نے انکشاف کیا کہ اس نے حال ہی میں یو کے کے لیے فلائٹ لی ہے اور اگرچہ ٹک ٹاکر بحفاظت لندن پہنچ گئی لیکن اسے ابھی معلوم ہوا کہ
اتنی رقم برطانیہ کی پروازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ حریم نے کہا آپ “اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جا سکتے ہیں اور اگر آپ حد سے تجاوز کریں گے تو عملہ آپ کو پریشان کرے گا۔” ٹک ٹاکر حریم شاہ کا لندن پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں ۔میں ورک ویزہ پر ہوں اور مجھے کسی کام کے لیے یوکے جانا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے ساتھ ثبوت بھی لے رکھے تھے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں