شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا پکڑا گیا، وہ کون نکلا؟

ممبئی (پی این آئی) “ممبئی میں دھماکے کروں گا، شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑا دوں گا” ممبئی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان کے گھر ’منّت ہاؤس‘ کو بم سے اُڑا دینے کی دھمکی دینے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ممبئی سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو ایک نامعلوم شخص نے فون کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ممبئی کے مختلف مشہور مقامات پر دھماکے کرے گا۔

میڈیا برپورٹ کے مطابق، مہاراشٹرا کی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے جن مقامات پر دھماکے کرنے کا دعویٰ کیا اُن میں فلم نگری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا گھر بھی شامل تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فون کال موصول ہوئی تو پولیس فوراََ حرکت میں آگئی کیونکہ ظاہر ہے شہر میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی دھمکیاں ملنا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ اطلاعات کے مطابق ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے پولیس کو فون پربم دھماکے کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو فون پر دھمکیاں دینے والے شخص کا نام جیتیش ٹھاکر ہے اور اس کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کےضلع جبل پور سے بتایا جارہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close