سلمان خان کیساتھ تعلقات، ہالی ووڈ اداکارہ سمنتھا لاک ووڈ نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے ساری حقیقت کھل کر بتا دی

ممبئی(پی این آئی )کچھ عرصہ سے یہ افواہ زیر گردش تھی کہ ہالی ووڈ اداکارہ ’’ سمانتھا لاک ووڈ ‘‘ اور سلمان خان کے درمیان کچھ چل رہاہے تاہم اب اداکارہ نے دبنگ خان کی گرل فرینڈ کہلائے جانے کا شور مچنے کے بعد اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دراصل چہ مگوئیوں کا آغاز سلمان خان کی حال ہی میں 56 ویں سالگرہ کی تقریب کے بعد ہوا جس میں ان میں امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ نے بھی شرکت کی ۔

یہی نہیں اداکارہ سمانتھا لاک کو جے پور میں ایک سماجی تقریب کے دوران دبنگ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے ساتھ بھی دیکھا گیا جس پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا اور کہا جارہا تھا کہ یہ سلمان خان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سمانتھا لاک ووڈ نے سلمان خان کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں لوگ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، میں سلمان سے ملی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو یہ خیال کہاں سے آتا ہے، میں ہریتک سے بھی ملی لیکن کوئی بھی میرے اور ہریتک کے بارے میں کچھ نہیں کہتا لہذا میں نہیں جانتی کہ یہ خبر کہاں سے آئی ہے اور لوگ کیوں ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ میں کسی کو صحیح معنوں میں نہیں جانتی تھی میں صرف سلمان کو جانتی تھی اور میں اس سے پہلے بھی ایک دو بار ان سے ملی تھی، میرے لیے وہ واحد مشہور شخصیت تھے جنہیں میں جانتی تھی۔امریکی اداکارہ نے کہا پھر میں نے بالی ووڈ میں کچھ دوسرے لوگوں سے ملنا شروع کیا اور مجھے معلوم ہوا کہ سب بہت اچھے ہیں، ان سے اچھی گفتگو ہوئی اور یہ میرے لئے ایک خوبصورت تجربہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close