پاکستانی فلموں میں آواز کا جادو جگانے والے معروف گلوکار کی بینائی چلی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی سینکڑوں فلموں میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگانے والے سینئر گلوکار سلیم شہزاد کی 80 فیصد بینائی چلی گئی، سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ آنکھیں مبینہ طور پر غلط علاج سے متاثر ہوئیں ۔تلاش، “ہیرا اورپتھر” سوغات اور بھائی جان جیسی سپرہٹ فلموں کیلئے گیت گا کر شہرت پانے والے گلوگار سلیم شہزاد کی 80 فیصد بینائی آنکھوں کے غلط علاج کے باعث متاثر ہوگئی ہے۔

گلوکار سلیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حکومت سے آنکھوں کا آپریشن کرانے کی اپیل کی ہے، سلیم شہزاد نے کئی سال تک ریڈیو کیلئے کام کیا ساتھ ٹی وی کیلئے مکالمے بھی لکھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close