عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ، عامر لیاقت کو دماغ کا علاج کرانا چاہیے، اداکارہ مشی خان نے ویڈیو پیغام میں مشورہ دے دیا

کراچی (پی این آئی) اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کی جانب سے دیئے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ، عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے۔مشی خان نے مزید کہا کہ کبھی عامر لیاقت ناگن ڈانس کرتے ہیں، کبھی مذہبی اسکالر بن جاتے ہیں تو کبھی اُلٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔ اداکارہ مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے،

یہ تو ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ہر عقیدے کی عزت کرے، عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ جس میں جو آتا ہے آپ بول دیتے ہیں۔ اداکارہ مشی خان نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے عامر لیاقت کو اتنی عزت دی ہے اور انہوں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے، عامر لیاقت حسین کی ٹیم کو اِنہیں احساس دلانا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے حالیہ متنازع بیان پر انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر زور پکڑتا جا رہا ہے۔

اور اب ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت حسین کے اس متنازع بیان پر اداکارہ مشی خان کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close