اداکارہ صبا قمر کو شادی کی پیشکش، پیشکش کرنیوالا کون اور عمر کتنی ہے؟ اداکارہ بھی حیران

لاہور (پی این آئی) اداکارہ صبا قمر کو ان کے مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں 50 سال کی عمر میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری شوبز انڈسٹری سے کوئی وابستگی نہیں ہے، میں اس معاملے میں مذاق نہیں کررہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔رافع محمود نے اپنی سٹوری شیئر کی اور اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے لیے ایک اور پروپوزل آگیا ہے۔

برائے مہربانی اس بار سوچیں۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رافع محمود نامی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ظاہر کی گئی خواہش شیئرکی تو صبا قمر نے سٹوری کو ری پوسٹ کیا اور لکھا کہ ‘لفظ قبول ہے مجھے راس نہیں آتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار صبا قمر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close