سینکڑوں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی، مودی سمیت سب کی خاموشی پر حیران ہوں،جاوید اختر برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی )بھارت کے عالمی شہرت یافتہ نغمہ نگار جاوید اختر نے 100 سے زائد مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی اور پارلیمنٹ آف ریلی جنز پر اپنے انقلابی خیالات کا اظہار کیا جس پر ان ہی کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم شروع ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے سوال کیا کہ ’سیکڑوں خواتین کی آن لائن نیلامی ہو رہی ہے، نام نہاد دھرم سنسد فوج اور پولیس کو تقریباً 20 کروڑ ہندوستانیوں کا قتل عام کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔ جاوید اختر نے لکھا کہ میں سب کی خاموشی پر حیران ہوں، خاص طور پر وزیر اعظم کی خاموشی پر، کیا ’سب کا ساتھ‘ یہی ہے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close