علیزے شاہ کی سموکنگ، ویڈیو وائرل ہو گئی، مداحوں نے کیا کہا؟

کراچی (پی این آئی) علیزے شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ پہلے ان کی پکچرز کا معاملہ زیرِ بحث آیا اور اب پاکستان کی اس معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ پاکستان کے اندر علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ علیزے شاہ کی اس وائرل ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں کے ساتھ باتوں میں مصروف کہیں جا رہی ہیں اور اس ویڈیو کے بننے سے بالکل لا علم ہیں۔ لیکن ایک فیملی نے ان کی ویڈیو اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

علیزے شاہ کی اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر منفی اور مثبت دونوں طرح کے تبصروں کی بارش کر دی گئی ہے۔ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سگریٹ پینا علیزے شاہ کا ذاتی فعل ہے، کسی کو اُن پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close