علیزے شاہ مستقبل کی متھیرا قرار، ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو ابھی شوبزنس میں قدم رکھے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے لیکن تنازعات ہر وقت ان کا پیچھا کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔ اب کی بار ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ دراصل پکا سگریٹ یعنی چرس والا سگریٹ پی رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی سگریٹ کے کش لگا رہی ہیں۔ علیزے شاہ کو سگریٹ نوشی کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔کچھ صارفین نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے اس بات کے دلائل دیے کہ علیزے شاہ دراصل سادہ نہیں بلکہ چرس والا سگریٹ پی رہی ہیں۔ تبصرہ کرنے والے ایک” ماہر” کے مطابق عام سگریٹ کا دھواں اتنا سیاہ نہیں ہوتا۔ ایک اور ماہر نے لکھا کہ سادہ سگریٹ آگے سے اتنی کالی نہیں ہوتی۔ بعض صارفین نے علیزے شاہ کی تربیت پر سوالات اٹھا دیے جب کہ ایک نے تو انہیں مستقبل کی متھیرا ہی قرار دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close