اسلام آباد (پی این آئی )بالی وڈ کی اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بچوں کو جہاں اب تک میڈیا کی خاص توجہ حاصل رہی وہیں اب اداکار جوڑی کے بچے تعلیمی امتحان کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھنڈوا کے اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول میں بچوں سے امتحان میں کرینہ اور سیف کے بیٹے کے نام پوچھا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علموں سے
امتحان میں حالاتِ حاضرہ کے سیکشن میں سیف اور کرینہ کے بیٹے کا پورا نام لکھنے کو کہا گیا۔اسکول انتظامیہ کو امتحان میں یہ سوال دینا بھاری پڑی گیا کیونکہ طلبہ کے والدین اور اسکول میں پیرنٹس باڈی نے بھارتی محکمہ تعلیم سے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی ایجوکیشن آفیسر کے مطابق اس معاملے پر اسکول کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کا جواب آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
A private school in Khandwa asked the name of film actor Kareena Kapoor Khan and Saif Ali Khan’s son in the examination paper of class 6th. The DEO said a show cause notice will be issued to the school @ndtv @ndtvindia @GargiRawat @manishndtv pic.twitter.com/YkERwGYeMB
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) December 24, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں