آریان خان کی ضمانت پر رہائی کے بعد شاہ رخ خان نے بال لمبے کر کے کہاں پہنچ گئے؟

ممبئی (پی این آئی) بالی وُڈ فلم نگری کے بڑے ہیرو شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے بعد فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہوگئے، وہ اپنی نئی آنے والے فلم پٹھان کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچ گئے۔ یہ بات بہت اہم ہے شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتاری اور پھر بمشکل رہائی کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر تھے اور اب ایک بڑے وقفے کے بعد شاہ رخ خان اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر دیکھے گئے ہیں۔

ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ سیاہ ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے بال بھی لمبے کرلیے ہیں۔ بالی وڈ کے نمبر ون ہیرو شاہ رخ خان کی تقریباً دو سال سے کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے اور اب ان کے مداح انہیں دوبارہ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار دپیکا پڈوکون نبھارہی ہیں، جبکہ جان ابراہم اس فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان کے مداح بہت پرجوش ہیں اور وہ اپنے ہیرو کو نئی فلم میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close