روڈحادثے نے 5 وقت کا نمازی بنادیا،اداکار شہریار منور

اسلام آباد پی این آئی)پاکستانی اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ خطرناک روڈ حادثے نے انہیں پانچ وقت نماز کا پابند بنادیا۔تفصیلات کے مطابق شہریار منور نے اداکارہ سائرہ یوسف کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گزشتہ برس پیش آنے والے حادثے کے بعد اپنی زندگی میں تبدیلیوں کے حوالے سے بات کی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اداکار نے بتایا کہ میں ہمیشہ ہی نماز پڑھتا تھا لیکن حادثے کے بعد میں پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے لگا۔شہریار منور کا کہنا تھا کہ کووڈ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا، میرا وزن بھی کافی بڑھ گیا تھا جس کے بعد میں نے یوگا کرنا شروع کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close