کترینہ کیف نے وکی کوشل سے شادی کیلئے کیا شرط رکھی؟ پہلی مرتبہ حیران کن انکشاف

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی نے کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں دھوم مچائے رکھی ہے تاہم اب دونوں ازدواجی بندھن میں بندھ چکے ہیں اور ان کے درمیان معاشقے کی کچھ کچھ تفصیلات بھی سامنے آنا شروع ہو گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل کو شادی کیلئے ’’ہاں‘‘ کہنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی ۔

کترینہ کیف کے ایک دوست نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ یہ سب بہت اچانک تھا۔ دونوں کی ملاقات، رومینس، شادی سب کچھ بہت اچانک تھا۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے رشتے کو صرف دوماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا اور ان دو ماہ میں وکی نے فیصلہ کرلیا تھا کہ کترینہ ہی وہ خاتون ہیں جس کے ساتھ وہ اپنی ساری زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔لیکن کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کے فیصلے کے بارے میں اپنے پرانے تجربات کی وجہ سے زیادہ پُراعتماد نہیں تھیں۔ حالانکہ کترینہ وکی کو پسند کرتی تھیں لیکن انہیں ابھی مزید وقت درکار تھا۔تاہم وکی کوشل اس وقت تک کوشش کرتے رہے جب تک کہ کترینہ نے شادی کے لیے ہاں نہیں کہہ دی۔ لیکن انہوں نے ’’ہاں‘‘ کرنے سے قبل ایک پیشگی شرط رکھی۔

کترینہ نے وکی سے کہا کہ وکی کو ان کی فیملی، ماں اور بہن بھائیوں کو وہی پیار اور احترام دینا ہوگا جو وہ کترینہ کو دیتے ہیں۔اور اب کترینہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ وکی کوشل ان کے گھر والوں سے بہت اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔ کترینہ کے دوست نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل کترینہ کے گھر والے وکی کوشل سے ملے بھی نہیں تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے جیسے وہ اسے ساری زندگی سے جانتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close