نیہا ککڑکو 500 کے نوٹ بانٹنےمہنگےپڑ گئے

ممبئی(پی این آئی)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ ممبئی کی سڑکوں پر 500 روپے کے نوٹ بانٹ کر مشکل میں پڑ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے سڑک پر بھیک مانگنے والے بچوں کو 500 روپے دے دیئے جس کے بعد ان کے گرد مزید مانگنے والوں کا مجمع لگ جاتا ہے۔نیہا ککڑ اتنا رش دیکھ کر گھبرا جاتی ہیں اور فوری طور پر گاڑی میں جا کر بیٹھ جاتی ہیں لیکن وہاں بھی مانگنے والے پہنچ جاتے ہیں۔

بعد ازاں راہ گیر اور ریسٹورنٹ کے باہر قائم مارکیٹ کے دکان دار نیہا ککڑ کی گاڑی سے بھکاریوں کے مجمع کو ہٹاتے ہیں اور اس طرح وہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close